سرینگر31مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں آج دہشت گردوں نے مبینہ تصادم میں پولیس اہلکار کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس نے آج اس کی اطلاع دی ہے ۔ایک پولیس حکام نے بتایا کہ اننت ناگ کے خانہ بل علاقے میں ٹریفک ڈیوٹی پر پولیس اہلکار پر نامعلوم دہشت گردوں نے گولی چلا دی، اس واقعہ میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے اور حملہ آور کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کر د ی گئی ہے ۔